اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطر نے امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان ہاروے کے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 3 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا جبکہ قریب میں برما کے مسلمان بودھسٹوں کے ظلم و تشدد کی وجہ سے بھوک و پیاس سے مرے جا رہے ہیں اور کوئی اور اسلامی ملک ان کا پرسان حال نہیں ہے۔
امریکا میں قطر کے سفیر مشعال بن حماد الثانی نے قطر ہاروے فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فنڈ طوفان سے متاثرہ کمیونیٹیز کی بحالی کے لیے استعمال ہوں گے۔
ٹیکساس کے لوگ کسی بھی طوفان سے طاقت ور ہیں اور بڑے اور بہتر طریقے سے واپس آئیں گے، اور قطر ہر موقع پر اپنے دوستوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے گیس سے مالا مال ملک کے ٹیکساس سے تعلقات پر زور دیا، جس میں ہوسٹن میں قائم سفارت خانہ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب قطر کے مذکورہ اعلان پر گورنر ایبٹ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کے لوگوں کی امداد کے اعلان پر وہ حیران اور شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر ممالک نے بھی ٹیکساس کے لیے امداد کا اعلان کیا تاہم اس کی مقدار کم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲